ما بین الحرمین میں چوبیس گھنٹے صفائی، جراثیم کشی اور دیکھ بھال میں مصروف عملہ

ما بین الحرمین کا عملہ چوبیس گھنتٹے دونوں مقدس روضوں کے درمیان موجود صحن کی دیکھ بھال میں سرگرم عمل رہتا ہے وہاں موجود شعبوں میں کوئی صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے، تو کوئی وہاں جراثیم کشی میں مصروف ہے، کوئی بجلی کے امور سنبھالے ہوئے ہے اور کوئی وہاں موجود باغیچوں اور پودوں کی دیکھ بھال میں لگا ہوا ہے، ان سب شعبوں کا کام ایک دوسرے کے کام کی تکمیل شمار ہوتا ہے اور مل کر اس مقدس مقام کی دیکھ بھال کا مکمل نظام تشکیل دیتا ہے۔ یہ ما بین الحرمین کے عملے کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ جو زائر بھی یہاں آتا ہے وہ ما بین الحرمین کو دونوں مقدس روضوں کا حصہ شمار کرتا ہے۔

ما بین الحرمین کے عملہ کے کام کے بارے میں یہ وہ مختصر گفتگو تھی جو ما بین الحرمین کے انچارج سید نافع موسوی نے ہمارے ساتھ کی۔ انھوں نے مزید کہا: ہمارا کام سال بھر جاری ہے، جب اربعین، عاشورا، نیمہ شعبان اور رمضان وغیرہ جیسی دینی مناسبات پر لاکھوں زائرین یہاں آتے ہیں تو ہمارا کام کافی بڑھ جاتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے رمضان کے بابرکت مہینے میں اس سال زائرین کی تعداد کافی کم ہے لیکن اس کے باوجود ہمارا کام بغیر کسی وقفے کے جاری ہے البتہ ہم محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے رش سے بچنے کی خاطر کسی بھی ایک جگہ پر کم سے کم عملے کو کام کرنے کے لیے مامور کر رہے ہیں۔

مابین الحرمین میں جس شعبہ کی سب سے زیادہ اور واضح کاوشیں ہمیشہ دکھائی دیتی ہیں اور جس کے ذمہ سب سے زیادہ کام ہے وہ صفائی کا شعبہ ہے کہ جس کے ارکان دن رات اس مقدس مقام کی صفائی ستھرائی میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

کورونا کی وباء کے پھیلنے کے بعد ہم نے صفائی کے طریقہ کار اور اس کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء میں چند چیزوں کا اضافہ کیا ہے کہ جن میں اہم ترین جراثیم کش مواد ہے کہ جسے زائرین کی صحت وسلامتی کی غرض سے دن اور رات کے مختلف اوقات میں متعدد طریقوں سے استعمال کیا رہا ہے، اس کے علاوہ ما بین الحرمین کا عملہ ذاتی طور پر اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی ہدایات پر مکمل عمل کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: