الکفیل رمضان آن لائن مقابلہ میں (1000) سے زائد شرکا اور جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان

الکفیل رمضان آن لائن مقابلہ کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے اس مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ الکفیل رمضان آن لائن مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے عراقی یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے طلباء کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ اس مقابلہ کا آغاز احیائے یوم شہادت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے ضمن میں کیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ (20 رمضان) سے شروع ہوا اور (28) رمضان تک جاری رہا۔
مذکورہ ڈویژن میں یونیورسٹیریلیشنز یونٹ کے سربراہ پروفیسر منتظار الصافی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "مختلف عراقی گورنریٹس کے 1033 سے زائد یونیورسٹی اور اسکول کے طلباء کے علاوہ عام شہریوں نے بھی اس مقابلے میں حصہ لیا تھا جن میں سے (260) شرکاء نے صحیح جوابات دئیے تھے۔ اس کے بعدعید الفطر کی رات روضہ مبارک ابو الفضل العباس علیہ السلام میں پہلے دس فاتحین کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا گیا تھا۔
انھوں نے کہا: "فاتحین کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایوارڈز ملیں گے، جبکہ مقابلے کے تمام شرکاء کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھیجے جائیں گے ، نیز مقابلہ کے شرکاء میں صحیح جواب دینے والوں کے لئے دوسرے انعامات بھی ہیں۔"
الصافی نے مزید کہا: " قرعہ اندازی کے بعد جیتنے والے فاتحین کے نام یہ ہیں:
پہلا: زينب يحيى حالول بغداد المستنصریہ یونیورسٹی بغداد ۔
دوسرا: محمد علی حسن نرسنگ کالج یونیورسٹی آف کربلا ۔
تیسرا: قمرعباس مدرسة الصراط نجف ۔
چوتھا: احمد قاسم شکور النیل سیکنڈری اسکول صلاح الدین گورنریٹ۔
پانچواں: حسين مؤيد إعدايّة الخضر(عليه السلام) المثنّى گورنیٹ۔
چھٹا: ميثم محمد عريبي کالج آف انجینئرنگ یونیورسٹی آف بغداد ۔
ساتواں: ضحى عبّاس هادي الحوراء(عليها السلام) مڈل اسکول کربلا۔
آٹھواں: رفاه جبار مهجرکالج آف ایجوکیشن بصرہ یونیورسٹی ۔
نواں: زهراء عادل شنان مدرسة حلوان نجف گورنریٹ۔
دسواں: أحمد رسول شمخي مدرسة ابن سينا قادسیہ گورنریٹ ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: