الکفیل یونیورسٹی کی اسکوپس عالمی ڈیٹا بیس میں عراقی نجی یونیورسٹیوں کے درمیان چھٹی پوزیشن

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نے سال 2019ء کے اسکوپس عالمی ڈیٹا بیس میں شائع ہونے والے والے تحقیقی مقالات میں عراقی نجی یونیورسٹیوں میں چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔
الکفیل یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نورس دھان نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "الکفیل یونیورسٹی کا اس پوزیشن کا حصول روضہ مبارک مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایات کے نفاذ کے بعد ممکن ہوا، علامہ صافی نے ہدایت کی تھی معاشرے کی خدمت، معاشرے کو درپیش مسائل کے حل اور ملک میں صنعتی، زرعی اور ماحولیاتی شعبوں میں ترقی کے لیے قابل عمل تحقیق کو اہمیت دی جائے اور اس کے لیے مطلوبہ وسائل مہیا کیے جائیں تاکہ ہمارے پیارے ملک کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

لہذا ان ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی نے طلبا اور اساتذہ کو ریسرچ کا ایک مسابقتی ماحول فراہم کیا اور محققین کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی۔

پروفیسر دھان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید اعلی پوزیشن اور بہترین تحقیق کے حصول کے لئے ڈیٹا بیس (Clarivate) و (Scupos) ہمارا نقطہ آغاز ہے۔

واضح رہے: " الکفیل یونیورسٹی نے یہ پوزیشن (64) عراقی نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں حاصل کی ہے کہ جن میں سے 32 نے اسکوپس ڈیٹا بیس میں اپنی تحقیقات شائع کی تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: