گورنر کربلا:مجمّع الوفاء السكنيّ کا منصوبہ سب کے لیے رول ماڈل ہے

کربلا مقدسہ کے گورنر نصيف الخطابي نے عباس(ع) عسکری یونٹ کے شہداء کے اہل خانہ کے لیے بنائی گئی رہائشی کالونی (مجمّع الوفاء السكنيّ الاول) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے: مجمّع الوفاء السكنيّ کا منصوبہ ایک نمونہ ہے جو ہمیں سبق اور چلنے کے لئے ایک راہ عمل دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ:" کربلا کے سروسز اداروں کے سربراہان کے ہمراہ ہم اس تقریب میں یہ پیغام پہنچانے کے لیے حاضر ہوئے ہیں کہ یہ منصوبہ سب کے لیے رول ماڈل ہے، اور ہم ایسے منصوبوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: "اس منصوبے کو ریکارڈ وقت میں اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنا ہمیں اہم عملی سبق فراہم کرتا ہے، اور مقامی حکومت اس رول ماڈل پر عمل کر کے رہائشی مکانات کے مسئلے کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار وفا بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بروز منگل (2 شوال المعظم 1441 ہجری) بمطابق (26 مئی 2020ء) کو عباس(ع) عسکری یونٹ کے شہداء کے پسماندگان کے لیے بنائی گئی رہائشی کالونی ’’الوفاء رہائشی کمپلیکس‘‘ (مجمّع الوفاء السكنيّ) کا افتتاح کر دیا ہے کہ جسے روضہ مبارک کے ہی مینٹینیس انجینیئرنگ سیکشن نے تعمیر کیا ہے۔

الوفاء رہائشی کمپلیکس (مجمّع الوفاء السكنيّ) کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل، ڈپٹی سیکرٹری، مجلس ادارہ کے بعض ارکان اور عباس عسکری یونٹ کے کمانڈروں نے شرکت کی۔

یہ رہائشی کمپلکس کربلا کے علاقہ حيّ ملحق الفارس میں تعمیر کیا گیا ہے

ابتدائی طور پر اس کے (2500) مربع میٹر رقبہ پر 8گھر تعمیر کے شہداء کے اہل خانہ کے سپرد کیے گئے ہیں کہ جن میں سے ہر گھر 200 مربع میٹر رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ گھر شہداء اور ان کے خاندانوں کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کے بدلہ کا چھوٹا سا جزء ہے۔ آج عراق اگر عالمی دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد ہے تو اس کی وجہ صرف یہ شہداء اور میدان جنگ میں برسرپیکار ان کے ساتھی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: