روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال میں شعبہ امراض قلب میں حال ہی میں بچوں کے دل کے آپریشن کے لیے یونٹ بنایا گیا ہے یہ یونٹ اپنے عالمی ماہرین اور جدید ترین طبی مشینری کے بدولت کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں موجود یونٹ سے کم نہیں ہے اس یونٹ میں دوران آپریشن استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز میں سے ایک Cardiopulmonary bypass بھی ہے۔
(CPB) ایک طرح کا مصنوعی دل ہے کہ جو دل کے افعال کو سرانجام دیتا ہے دل کے آپریشن کے دوران اس مشین کی بدولت ڈاکٹروں کو آپریشن کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت میسر آتا ہے۔
واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال میں قائم امراض قلب کے شعبہ میں عالمی طبی ماہرین کے ساتھ ساتھ وہ تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں جو ترقی یافتہ ممالک میں متوفر ہوتی ہیں جس کی بدولت اب عراقی عوام بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی بجائے الکفیل ہسپتال میں مراجعہ کرتے ہیں