مرکز الکفیل برائے ثقافت و ابلاغ کی متعدد فکری اور ثقافتی خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا سیکشن کا ذیلی ادارہ مرکز الکفیل برائے ثقافت و ابلاغ متعدد فکری اور ثقافتی خدمات فراہم کرتا ہے کہ جن میں مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ مواد کو پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے سے نشر کرنا سرفہرست ہے۔

مذکورہ بالا مرکز کے انچارج جسام محمد سعیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا ہے ہے کہ مرکز الکفیل برائے ثقافت و ابلاغ مختلف ذرائع سے اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے کہ جن میں تالیف ترجمہ اور دیگر امور شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز چند یونٹس پر مشتمل ہے:

1:- دار الکفیل برائے ترجمہ: یہ یونٹ روضہ مبارک کے مختلف فکری ثقافتی مراکز اور شعبوں کی طرف سے شائع ہونے والی کتابوں کا مختلف عالمی زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے اور اب تک ماہر مترجمین کے توسط سے 12 مختلف عالمی زبانوں میں دسیوں کتابوں اور دیگر مواد کے ترجمے کیے جا چکے ہیں۔

2:- بین الاقوامی میڈیا یونٹ: اس یونٹ کا کام مختلف مغربی معاشروں کے لئے لیے ضرورت کے مطابق مفید موضوعات کا انتخاب کر کے ان پر تالیف و تحریر ہے۔

3:- بین الاقوامی اداروں کا یونٹ: اس یونٹ کی ذمہ داری مختلف ممالک میں مراکز کا قیام اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ان ممالک میں منعقد ہونے والے پروگراموں کا انتظام کرنا ہے۔

4:- بین الاقوامی الیکٹرانک میڈیا یونٹ: اس یونٹ کا تعلق (اسلام کیوں؟) ، ایک ایسی ویب سائٹ کے انتظام سے ہے جو تین زبانوں میں موجود ہے، اور غیر مسلموں اور مسلم تارکین وطن کے لیے اسلامی تعلیمات ایسے جدید انداز میں شائع کرتی ہے۔

5:- بین الاقوامی میڈیا آگاہی یونٹ: یہ یونٹ تعلیمی ویڈیو کلپس تیار کرنے کا کام کرتا ہے، اور ان ویڈیوز کو متعدد زبانوں میں ترجمہ کر کے نشر کرتا ہے کہ جو عرب اور غیر عرب مسلمانوں کی رہنمائی کے لیے کافی موزوں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: