الکفیل میوزیم میں 1000سے زیادہ نایاب سکے اور کرنسی نوٹ

ماضی میں طویل ترین سفر کرنے کے خواہش مند خواتین و حضرات کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ایک حصہ الکفیل میوزیم برائے نوادرات و مخطوطات کے نام سے موسوم ہے کہ جہاں موجود صدیوں پرانی نادر ونایاب اشیاء تاریخ اور عقیدت کی منفرد دنیا میں کھیچ لے جاتی ہیں اور ان اشیاء میں پرانے زمانے کے کرنسی نوٹ اور سکے بھی شامل ہیں جنہیں مختلف ادوار میں عقیدت مندوں نے روضہ مبارک کو ہدیہ کیا۔

روضہ مبارک کے عجائب گھر کے انچارج صادق لازم زیدی نے اس بارے میں بتایا ہے اس عجائب گھر میں 1000سے زیادہ یونانی، رومی، ساسانی، اموی، عباسی، فاطمی، صفوی، عثمانی اور عراق کے آخری بادشاہی دور کے سونے، چاندی اور دیگر دھاتوں کے سکے موجود ہیں اسی طرح مختلف ممالک کے پرانے ورقی کرنسی نوٹ بھی اس عجائب گھر کا حصہ ہیں۔ یہاں موجود بعض دینار امام رضا علیہ السلام کے ولی عہدی کے دور سے تعلق رکھتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جتنی بڑی مقدار اور جتنی زیادہ نوعیات کے قدیم و نادر سکے یہاں موجود ہے وہ دیگر مقدس روضوں کے میوزیمز اور اسی طرح کئی دیگر عجائب گھروں میں میسر نہیں ہیں۔

صادق لازم نے بتایا ہے کہ ان سکوں اور کرنسی نوٹوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اس تاریخی خزانہ کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔ انھیں نمائش کے لیے خاص قسم کے شوکیسوں میں رکھا گیا ہے کہ ساتھ ہی ان میں سے ہر سکے یا نوٹ کی مکمل تاریخ و تفصیل میں درج کی گئی ہے۔

روضہ مبارک کے عجائب گھر کی سکوں اور نوٹوں سے متعلقہ ایک مخصوص ورکشاپ بھی ہے کہ جہاں ماہرین کی ٹیم سکوں اور نوٹوں کی مرمت کا کام بھی کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: