روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا قائم کردہ کلچرل سنٹر فار گائیڈنس اینڈ ڈویلپمنٹ سنجار میں مذہبی ، تعلیمی اور فکری شعور کے فروغ کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے موصل کے شمال مغرب میں واقع شہر سنجار میں ( کلچرل سنٹر فار گائیڈنس اینڈ ڈویلپمنٹ) کے نام سے اہم ثقافتی اور تعلیمی مرکز قائم کیا گیا تھا ، سنجار کو داعش کے دہشت گرد گروہوں سے آزاد کروانے کے بعد یہ شہر کا پہلا ثقافتی مرکز ہے جو آنے والے وقت میں مذہبی ، تعلیمی اور فکری شعور کو بڑھانے کے لئے دوسرے منصوبوں کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذہبی امور کے سربراہ الشيخ حيدر العارضي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " سنجار سمیت شمالی علاقوں کو داعش کے دہشت گرد گروہوں سے آزاد کروانے کے بعد روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی خصوصی ہدایات پرشعبہ مذہبی امور نے سنجار میں ( کلچرل سنٹر فار گائیڈنس اینڈ ڈویلپمنٹ) کے نام سے اہم ثقافتی و تعلیمی مرکز قائم کیا۔"

انہوں نے کہا: "اس شہر کے لوگوں میں اسلام کے حقیقی ثقافت کو فروغ دینے، اہل بیت (ع) کی فکر کو عام کرنے اور داعش کی جانب سے اسلام کی مسخ شدہ اور پرتشدد شبیہہ جس کا اسلام اورانسانیت سے کوئی تعلق نہیں کو ختم کرنے کے لئے مرکز دینی اور سماجی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز سنجار کے تمام باشندوں بشمول مرد ، خواتین ، بچوں اور نوجوانوں اور بلا امتیاز سنیوں ، شیعوں ، ترکمن ، یزیدیوں اور کردوں سمیت تمام نسلی گروہوں کے لئے زندگی کے ہر شعبے میں تربیتی کورسز پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فقہ ، اخلاقیات ، معاشرتی پہلووں اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات پر مشتمل لیکچرز کا انعقاد بھی کرتا ہے۔
انھوں نے کہا: "مرکز خواتین اور طلباء کو مذہبی، ثقافتی اور عقائدی امور پر رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ تلاوت قرآن اور حفظ قرآن کے لئے خصوصی کورسز کا انعقاد بھی کرتا ہے۔ پرائمری سے ہائی اسکول تک کے بچوں اور نوعمروں کے لئے اسکول نصاب کے مطابق (انگریزی ، ریاضی اور کمپیوٹر) لیکچرز، کورسسز اور تعلیمی سرگرمیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: