روضہ مبارک کی طرف سے تعمیر کیے جانے والا گریڈ اسٹیشن 95 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ انجینیئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک کی طرف سے کربلا شہر کے لیے تعمیر کیے جانے والا گریڈ اسٹیشن 95 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے کہ جو کربلا میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں کافی مدد گار ثابت ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: "یہ گریڈ سٹیشن (منطقة الزبيلية) میں (نجف - کربلا روڈ) اور (بابل - کربلا روڈ) کے سنگم کے قریب 3000 مربع میٹر رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے کہ جو درج ذیل یونٹس پر مشتمل ہے:

٭گریڈ سٹیشن کی عمارت کہ جو یہاں موجود سب سے بڑی عمارت ہے اسے سٹیشن کی مشینری اور آلات کے اعتبار سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسٹیشن کے اداری اور ٹیکنیکل عملے کے لیے دفتر کی عمارت

اسٹیشن کے ملازمین کے لئے چار رہائشی کواٹر۔

ایک سبزہ زار اور واش رومز

صائغ نے بتایا ہے کہ: یہ اسٹیشن اعلی کوالٹی کی مطلوبہ مشینری، سامان اور آلات سے لیس ہے یہاں نصب کی جانے والی زیادہ مشینری فرانسیسی کمپنی (Schneider Electric S.A) سے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس اسٹیشن کی تعمیر پر آنے والی لاگت کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ملنے والے اپنے سرکاری بجٹ سے ادا کیا ہے اور اس منصوبہ کی عملی تنفیذ روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: