کربلا کے الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال میں انتظامی امور کے لئے جدید الیکٹرانک نظام HIMS موجود ہے

کربلا کے الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال میں اسپتال کے تمام شعبہ جات کے انتظامی امور کے لئے ایک جدید الیکٹرانک نظام HIMS موجود ہے ، جو تحریری غلطیوں کو دور کرتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس معلومات کومحفوظ کرنے اور دوبارہ حاصل کرنے کا ایک مثالی ذریعہ ہے۔
اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نے بتایا: "اس نظام کے ذریعے ڈاکٹروں کو مریضوں کے اعداد و شمار تک آسانی سے رسائی ملتی ہے اور مریضوں سے متعلق مختلف ریکارڈ تیار کیے جاتے ہیں ، جس میں رہائش ، جنس ، عمر ، وغیرہ پر مبنی درجہ بندی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ انٹرنیٹ اور مریض سے متعلق اور انتظامی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ "
الیکٹرانک سسٹم ڈویژن کے سربراہ پروفیسر محمد عبود نے کہا: "جدید الیکٹرانک نظام HIMS جامع اور مربوط معلومات اور اعداد و شمارفراہم کرتا ہے اور یہ تین سیشنز پر مشتمل ہے ، اس پروگرام میں مریض کے اعداد و شمار کو اسپتال میں داخل ہونے سے لیکر چھوڑنے تک ریکارڈ کیا جاتا ہے اور مریض سے متعلق تمام انتظامی ، طبی اور دیگر معلومات کا بھی اندراج کیا جاتا ہے۔ .
انھوں نے مزید کہا: "اس پروگرام میں مریض سےمتعلقہ تمام انتظامی پہلو اور خصوصی اعدادوشمار کو برقرار رکھنے کے لئے اسے کئی سرورز میں تقسیم کردیا گیا ہے جیسے نرسسز سرور ، معالجین سرور ، آپریشن سرور ، لیبارٹری سرور، ریڈیالوجی سرور، اکاؤنٹس اور معلومات کیلئے سرور۔ "
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "ہر مریض کے اعدادوشمار کواندراج کر کے مخصوص شماریاتی نمبر الاٹ کیا جاتا ہے اور مریض (25) سال کے بعد بھی اپنی طبی معلومات حاصل کرسکتا ہے۔ " .
انتظامی پہلوکے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "انتظامی پہلو میں بشمول انسانی وسائل تمام انتظامی امور شامل ہیں جیسے ہر مریض کا اکاؤنٹ، ملازمین کے اکاؤنٹس اور اس میں (ملازم اور ڈاکٹروں کی تنخواہ کے اکاؤنٹ ، خریداری ، دکانیں اور طبی آلات) شامل ہیں ، اور یہ کہ اس سسٹم کے ذریعہ اسپتال کے تمام شعبہ جات مربوط اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی: "کنٹرول یونٹ کو نقصان پہنچنے یا جل جانے کی صورت میں بھی اسپتال اور مریضوں کا تمام ڈیٹا ختم نہیں ہوسکتا ہے ، کیونکہ ان تمام اعداد و شمار کی ایک کاپی خود بخود دوسرے کنٹرول یونٹ کو پہنچ جاتی ہے جو کہ مین کنٹرول یونٹ ​​سے براہ راست رابطے میں رہتے ہوئےکام کرتا ہے ، اوراس میں ڈیٹا کو اسٹور کرنے کے لئے ایک خاص سسٹم ہے جو تقریبا (30) سے (40) سال کے ڈیٹا کو اسٹور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: