روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے درمیانی صحن میں لگائے گئے کھجور کے درختوں کی تفصیلات

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے بین الحرمین سر سبزوشاداب حصے ان مقامات مقدسہ کے جمالیاتی حسن میں اضافے اور دلکشی کا باعث ہیں ۔ یہ سرسبز و شاداب حصے زیادہ تر کھجور کے درختوں پر مشتمل ہیں اس کے علاوہ ان مقامات پر ہنر مندی اور فنکارانہ انداز میں لگائے جانے والے موسمی پھول و پودے اور بارہماسی درخت جنت ارضی کا منظر پیش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ حسین مناظر دیکھنے والوں کے لئے خوشی اور روحانی تسکین کا باعث ہیں۔

ما بین الحرمین ڈویژن کی تزئین وآرائش یونٹ کے سربراہ حاتم عبد الکریم حبیب نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: دونوں مقدس مقامات کے درمیانی صحن میں کھجور کے درختوں کی تعداد 56 ہے جو امام حسین علیہ السلام کی عمر مبارک کی نمائندگی کرتی ہے۔ کھجور کے یہ درخت چار سمتوں میں واقع ہیں اور ہر سمت میں کھجور کے 14 درخت لگائے گئے ہیں جو چہاردہ معصومین علیہم السلام کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا کل رقبہ 150 مربع میٹر تک ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کھجور کے تمام درختوں کے درمیان فاصلہ 10 میٹر اور ہر ایک کی اونچائی اس وقت قریبا 9 میٹر ہے۔ ان درختوں کی دیکھ بھال کرنے کے سلسلے میں آبپاشی ، کھاد اور کیڑوں پر قابو پانے کے لئے جامع موسمی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان درختوں سے حاصل کی جانے والی کھجوروں کو بطور مقدس تحفہ زائرین میں مفت تقسیم کی جاتی ہیں اور گذشتہ سال (2019) میں 7500 کلو گرام کھجور کو زائرین میں تقسیم کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: