روضہ مبارک کے زرعی فارم سے ککڑی اور خربوزہ بازار میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زرعی و حیوانی ثروت کے سیکشن کے گرین ہاؤس {مزارع خيرات أبي الفضل العبّاس(عليه السلام)} سے ککڑی اور خربوزے کی پیداوار شروع ہو گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اسے بازار بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج انجینیئر علی مزعل لايذ نے بتایا ہے کہ مقامی سطح پر زرعی ضروریات کو پورا کرنے اور بازار میں فراہمی کے لیے ہمارے سکشن نے جہاں دیگر سبزیاں کاشت کر رکھی ہیں وہاں {مزارع خيرات أبي الفضل العبّاس(عليه السلام)} میں ککڑی (عطروزي) اور خربوزہ (كلاية) کاشت کیا گیا ہے۔ موسم کی شدت کے پیش نظر ان کی کاشت نیم مفتوح گرین ہاؤسز میں کی گئی ہے تاکہ فصل کی بہتر دیکھ بھال سے اچھی پیداوار حاصل کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ فصل کو صحت کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کے لیے اس میں کیمیائی کھادوں کی بجائے ماحول دوست کھاد (APM) استعمال کی گئی ہے اور کھیت کو صاف پانی سے سیراب کیا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس فصل کی کامیاب کاشت اور بہترین پیداوار کے بعد ہم اس منصوبے کو مزید وسعت دینے کا لائحہ عمل تیار کر چکے ہیں جس پر عنقریب عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: