عزیزیہ کے حسینی مواکب نے 24839 فوڈ باسکٹس گزشتہ چند دن کے دوران غریب خاندانوں میں تقسیم کیں

عراق میں موجود تمام حسینی مواکب کی طرح واسط گورنریٹ کے ذیلی علاقے عزیزیہ کے حسینی مواکب بھی کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران میں غریب گھرانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اعلی دینی قیادت کی ہدایات اور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ساتھ مل بڑھ چڑھ کر مسلسل ضرورت مند خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر عزیزیہ کے مواکب نے حال ہی میں مختلف قسم کے خشک و تر غذائی مواد اور گوشت پر مشتمل (24839) فوڈ باسکٹس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی ہیں۔
عزیزیہ کے مواکب کے سربراہ الحاج سمير صبري نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیزیہ کے مومنین اور مواکب انسانی اقدار اور قبائلی سخاوت و مہمان نوازی کی صفات سے جانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں رکی ہیں ہمارے مواکب نے پہلے دن سے ہی انسانی ہمدردی، یہاں کے قبائلی رسم رواج اور اسلامی تعلیمات پہ عمل پیرا ہوتے ہوئے گردونواح میں رہنے والے غریب خاندانوں میں غذائی مواد اور دیگر ضروریات زندگی کی تقسیم شروع کر دی تھی جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے اور ان شاء اللہ مسلسل جاری رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: