روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی چلڈرن یونٹ اپنی اشاعتوں کے ذریعے بچوں کو قیمتی ثقافتی،علمی اور دینی معلومات فراہم کرنے کیلئے کوشاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے چلڈرن اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ صحافی اپنی اشاعتوں کے ذریعے بچوں کو قیمتی ثقافتی،علمی اور دینی معلومات فراہم کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ان مطبوعات میں سب سے آگے الریاحین میگزین ہے ، جس کا عملہ سالوں سے اہل بیت (ع) کی ثقافت اور روایات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور بچوں کے شعور ، علم اور ثقافت کی سطح کو بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے چلڈرن اینڈ یوتھ یونٹ کے سربراہ پروفیسرحسنین فاروق نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: الرحین ایک متنوع رسالہ ہے جو بچوں کو فنون ، ادب اور مختلف علوم کی تعلیم دیتا ہے۔ اس جریدے کا مقصد بچوں کے تخیل کو پروان چڑھانا، اپنے دین اور ثقافت سے روشناس کروانا اور زبان میں مہارت اور علمی فہم پیدا کرنا ہے تاکہ اسلام کے تصورات اور اصولوں کے مطابق بچوں کی شخصیت سازی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "الریاحین میگزین میں بچوں کے لئے اہل بیت (علیہم السلام) اور تمام آئمہ اطہار (علیہم السلام) کے بارے میں خصوصی تحاریر کا سلسلہ شائع کیا جا چکا ہے تاکہ بچے اہل بیت (علیہم السلام) کی حیات طیبہ اور ان کی تعلیمات سے آشنا ہو سکیں۔
الریاحین میگزین میں بچوں کے لئے بہت سے کارٹون بھی شائع ہوچکے ہیں ، ان سب میں اہم انسانی اسباق ہیں جو بچوں میں خود اعتمادی کوپروان چڑھاتے ہوئے ان کی تربیت کرتے ہیں۔

پروفیسر فاروق نے مزید کہا: "رسالہ کے اہم موضوعات بقائے باہمی ، دوسروں کے ساتھ تعاون ، حب الوطنی اور انتہا پسندی کی مخالفت ہیں۔ مقدس دفاع سے متعلق فتویٰ جاری کرنے اور عوامی تحریک کے قیام کے آغاز سے ہی بچوں کے رسالہ الریاحین نے اپنا کام جاری رکھا اور اس سلسلے میں ایک خصوصی شمارہ شائع کیا اور افسانوی کتب کا ایک سلسلہ بھی شائع کیا گیا جس میں وطن عزیز کے لئے جذبہ حب الوطنی اور خود ارادیت کا جذبہ پیدا کیا گیا ، ان اشاعتوں میں وحشی تکفیری قوتوں کے خلاف ہماری بہادر فوج کی فتوحات لازوال کہانیوں کو بھی پیش کیا گیا تاکہ بچے اپنے ہیروز اور ان کے عظیم کرناموں اور قربانیوں کے بارے میں جان سکیں۔

موجودہ بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر فاروق نے کہا: "الریاحین چلڈرن میگزین نے ایسے وائرس اور جرثوموں کا مکمل تعارف شائع کیا ہے جو انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہیں ، اور ان وائرسوں اور جراثیموں سے نمٹنے کے لئے تعلیمی تصاویر کا ایک سلسلہ بھی شائع کیا ہے۔"

الریاحین کی پیش کردہ ہر چیز ایک نئی مصنوع ہے جو عراق اور عرب دنیا میں بچوں کے ادب میں شامل کی جارہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: