روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قدیم مخطوطات کی مرمت کے مراحل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار مخطوطات میں قدیم مخطوطات کے ڈھیروں نسخے موجود ہیں کہ جن میں سے بعض موسم کی شدت اور زمانے کے آثار کی وجہ سے خستہ حال ہو چکے تھے۔ دار المخطوطات کے ماہرین نے ان کلمی نسخوں کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرنے کی خاطر خستہ حال مخطوطات کی رپیرنگ کا کام شروع کیا اور اس سلسلہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کا استعمال کیا گیا جس کی بدولت اب یہ نسخے ناصرف کافی حد تک اپنی اصلی حالت کی طرف لوٹ آئے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بھی ہو چکے ہیں۔

پرانے مخطوطات اور قلمی نسخوں کی مرمت اور تجدید کاری کے لیے یہاں ایک خصوصی مرکز قائم ہے کہ جہاں پر قدیم مخطوطات کی مرمت کر کے انھیں ان کی اصلی حالت میں لایا جاتا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے اسے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔

مذکورہ بالا مرکز کے انچارج لیث لطفی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے مرکز میں اس کام کے لیے لیے متعدد لیباٹریاں ہیں کہ جہاں ان مخطوطات کی مرمت کا کام کیا جاتا ہے:

1:- بائیولوجیکل لیبارٹری:- اس کی ذمہ داری مخطوط میں موجود بیکٹیریا، فنگس یا اسی نوعیت کے دوسری چیزوں کی نشاندہی ہے اور انھیں صاف کرنے کے لیے مطلوبہ مواد کی تعیین ہے۔

2:- کیمیکل لیباٹری:- اس لیبارٹری کا کام مخطوط کی کیمیائی جانچ ہے، یہاں کے ماہرین مخطوط میں استعمال ہونے والی سیاہی، اس سیاہی کی کاغذ پر پکڑ، کاغذ کی نوعیت اور کاغذ میں تیزابیت کی کمیت کی نشاندہی کرتے ہیں اور اسی طرح سے مخطوط کو مختلف جراثیم اور دیگر مضر مواد سے پاک کرنے کے لیے مواد کی تعیین اور تیاری بھی اس لیباٹری کی ذمہ داری ہے۔

3:- ریپیئرنگ لیباٹری:- جب کوئی مخطوط بائیلوجیکل لیبارٹری اور کیمیکل لیبارٹری سے ہو کر یہاں رپیئرنگ لیبارٹری میں پہنچتا ہے تو یہاں کے ماہرین گزشتہ دو لیباٹریوں کے مخطوط کے بارے میں نوٹس اور ہدایات کی روشنی میں اس مخطوط کی مرمت کا کام شروع کرتے ہیں۔ اس کام کے لیے سب سے پہلے اس مخطوط کی مکینیکل صفائی کرتے ہیں کہ جس میں اس مخطوط پر موجود تمام تر مٹی اور اس قسم کے دیگر مواد کو مخصوص ٹیکنالوجی کی مدد سے ہٹایا جاتا ہے اور پھر مختلف مشینوں اور ہاتھوں سے ایک خاص قسم کے پیسٹ، گزشتہ دو لیبارٹریوں کے تیار کردہ مواد، مخصوص جاپانی کاغذ اور اسی طرح کے دوسرے مواد کے ذریعے سے اس مخطوط کی مرمت اور جدید کاری کی جاتی ہے۔ اس کام کے لیے اب تک کی ہر نئی ٹیکنالوجی یہاں متوفر ہے۔ اسی طرح سے اس مخطوط کی جلد کو نئی زندگی دینے کی ذمہ داری بھی اسی لیبارٹری کی ذمہ داری ہے کہ جو اس جلد کو اسی کے مواد کے ذریعے سے نئے سرے سے بناتے ہیں یا اگر اس کی مرمت کی ضرورت ہے تو اس کی مرمت کرتے ہیں۔

4:- طلاء کاری کی لیباٹری: کہ جہاں ان مخطوطات یا مخطوطات کی جلدوں کی مرمت ہوتی ہے کہ جن میں میں نقش و نگار یا پھر لکھنے کے لیے سونے چاندی یا اسی قسم کے دیگر مواد کا استعمال کیا گیا ہے یہاں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے مخطوطات میں جہاں بھی سونے چاندی کا استعمال ہوا ہے اسے اپنی اصلی حالت میں لایا جاتا ہے اور اسی طرح سے اگر کسی مخطوط کی جلد پر سونے کا کام ہے تو اسے بھی یہیں پر مرمت کر کے ایک نئی زندگی دی جاتی ہے اور اسے آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: