مرکز فہرست سازی و تنظیم معلومات کی طرف سے جمعيّت العميد، الكفيل یونیورسٹی اور العميد یونیورسٹی کے تعاون سے (عرب لائبریریوں اور ان کی پائیدار ترقی 2030) کے موضوع پر آن لائن ورکشاپ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز فہرست سازی و تنظیم معلومات نے جمعيّت العميد، الكفيل یونیورسٹی اور العميد یونیورسٹی کے تعاون سے (عرب لائبریریوں اور ان کی پائیدار ترقی ورژن2030) کے موضوع پر آن لائن (Webinar) ورکشاپ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے یہ ورکشاپ (ZOOM Cloud Meetings) کے ذریعے (9 جون 2020 ء) کو بغداد کے معیاری وقت کے مطابق شام پانچ بجے منعقد ہو گی۔

اس ورکشاپ میں لیکچر و ٹرینگ کے لیے مندرجہ ذیل اساتذہ کو مدعو کیا گیا ہے:

ڈاکٹر مروۃ الصحن / اسکندریہ لائبریری میں فرانسیسی بین الاقوامی تنظیم (فرانکفونی) کے پروگراموں کی انچارج اور The International Federation of Library Associations and Institutions (IFLA) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن

ڈاکٹر رندا الشدياق/ (IFLA) کے پروگرام (International Advocacy Programme) میں رسمی ٹرینر، اقوام متحدہ لائبریوں کے لیے ورژن 2030 کے پروگرام Sustainable Development Goals (SDGs) کی تخلیق کار

پروفیسر ڈاکٹر أزهار زاير جاسم / وزارت منصوبہ سازی میں لائبریوں کے ورژن 2030 کے لئے معاون ٹیم کی ممبر، مستنصیریہ یونیورسٹی میں لائبریریز اینڈ انفارمیشن شعبہ کی انچارج

پروفیسر حسینین موسوی / انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سنٹر کے انچارج اور (IFLA) میں ورژن2030 کے نفاذ کے لیے عراق کے نمائندے

ورکشاپ کے انعقاد کا وقت:

شام 5:00 بجے تا 7:00 بجے تک بغداد کے معیاری وقت کے مطابق

شام 5:00 بجے تا 7:00 بجے تک بیروت کے معیاری وقت کے مطابق

شام 4:00 بجے تا 6:00 تک قاہرہ کے معیاری وقت کے مطابق

رجسٹریشن لنک:

https://us02web.zoom.us/webinar/register/WN_Zj6VC-u0QNemxvOxieB6qQ

واضح رہے کہ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے افراد کو سند بھی دی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: