شوگر کے پرانے مریضوں کے زخموں اور قدموں کے پھٹنے کا الکفیل ہسپتال میں علاج اور اس کا طریقہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں شوگر کے مریضوں کے زخموں اور قدموں کے پھٹنے کا جدید طبی ادویہ اور طریقہ کار کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے کہ جس کے اب تک بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر احمد نعمہ نے اس بارے میں بتایا ہے کہ اس علاج کے لیے الکفیل ہسپتال کے ماہرین مائکروسن ٹیکنالوجی اور ڈرامیسن جیل استعمال کر رہے ہیں کہ جو ناصرف شوگر کے پرانے مریضوں بلکہ دیگر افراد کے پرانے زخموں، پھوڑے پھنسیوں اور جسم کے جھلس جانے والے حصوں کے فوری علاج میں بھی نہایت مفید ہے۔ اس طریقہ علاج سے اب تک ہزاروں مریضوں کا کامیاب علاج کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس علاج میں پہلے ہسپتال میں کچھ عرصہ تھراپی اور ادویات سے علاج کیا جاتا ہے جس میں فزیشن سے لے کر پٹھوں اور ہڈیوں کے ڈاکٹر تک کی ایک میڈیکل ٹیم اس علاج میں حصہ لیتی ہے اور کچھ عرصہ کے بعد اسے گھر میں ہی علاج فراہم کیا جاتا ہے۔
الکفیل ہسپتال کے بارے میں جاننے کے لیے مندرجہ ذیل فون نمبرز اور ویب سائٹ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

www.kh.iq

(07602344444)

(07602329999).


قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: