فیملی کلچر سنٹر نے آن لائن پروگرام (شذرات أسريّة) کے ذریعے سماجی و خاندانی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ فیملی کلچر سنٹر نے سوشل پلیٹ فارمز پر اپنی سرگرمیاں بڑھانے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلنے اور اس کے باعث پیدا ہونے والے طبی ومعاشرتی مسائل کے بعد شروع کیا گیا تھا ، جس کا مقصد خاندان کے تمام افراد کو کورونا وائرس کے باعث موجودہ بحرانی صورتحال میں رہنمائی اور ذہنی سکون پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں(شذرات أسريّة) اور (شذرات أسريّة) پروگرام شروع کئے جا چکے ہیں۔ ان پروگراموں میں ماہرین کی ایک ٹیم کی نگرانی میں ہر عمر کے افراد کے لئے سماجی اور خاندانی مشاورت کی فراہمی کی جاتی ہے۔

فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے سوشل نیٹ ورکس پر اپنی سرگرمیاں بڑھانے کا مقصد خاندانوں ، گھریلو خواتین اور تمام معاشرتی گروہوں سے بات چیت کرنا، مشاورت فراہم کرنا، پوچھے گئے سوالات کے جواب دینا اور خاندانی مسائل جو معاشرے کو متاثر کرتے ہیں اور بہت ساری پریشانیوں کا باعث بنتے ہیں کا حل تلاش کرنا ہے۔
موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے قرنطین اور معاشرتی دوری کے نفاذ کو ممکن بناتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروگرام کے ذریعے موصول کئےگئے تمام سوالات ، امور اور مسائل کا جائزہ لینے اور ان کا صحیح حل تلاش کرنے کے بعد جوابات دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان خدمات کو سامعین کی خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور ان سے بات چیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

۔ یہ خدمات عوام کو مندرجہ ذیل لنکس کے ذریعہ دستیاب ہیں:



https://forms.gle/YecoSuigGC9PrbGB7



https://forms.gle/aXKxPJZDqW8LhXy48



https://forms.gle/joWUaHWt9dWgvkMa9



https://forms.gle/GCrUmPZuGgHdkBj47
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: