کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تیسری بین الاقوامی الکفیل کانفرنس کےآن لائن انعقاد کا امکان

موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور دنیا اور عراق میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تیسری بین الاقوامی الکفیل کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کانفرنس کی انتظامی اور سائنسی کمیٹیوں کا آن لائن مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا اور موجودہ بحرانی حالات کے تناظر میں کانفرنس کے التواء یا آن لائن انعقاد سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الکفیل میوزیم کے سربراہ پروفیسر صادق لازم الزيدي نے کہا: "الکفیل میوزیم کانفرنس جو رواں سال (میوزیمز اور جدید ٹیکنالوجیز) کے عنوان سے منعقد کی جانے والی تھی روضہ مبارک کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک اہم کانفرنس ہے اور اس کے پچھلے دو ایڈیشنز بڑی کامیابی سے منعقد کئے جا چکے ہیں، لیکن اس سال کورونا وبائی مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کانفرنس کی انتظامی اور سائنسی کمیٹیوں کا آن لائن مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا اور موجودہ بحرانی حالات کے تناظر میں کانفرنس کے التواء یا آن لائن انعقاد سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ، "تفصیلی بات چیت اور مشاورت کے بعد دونوں کمیٹیوں نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ، ان میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ اگر موجودہ صورتحال جاری رہتی ہے تو کانفرنس کے آن لائن انعقاد کا امکان ہے۔"

واضح رہے کہ اس کانفرنس کے مقاصد ہیں۔

- تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے کوشش کرنا۔

- خصوصی میوزیم بنانے اور عجائب گھروں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے مذہبی اور شہری تنظیموں کی حمایت کرنا۔

- مقامی اور بین الاقوامی میوزیم اداروں کے ساتھ تعاون اور ترقی۔

- عجائب گھروں کی کارکردگی کو اس طرح بڑھانا جس سے ان کی انتظامی اور تکنیکی کارکردگی میں اضافہ ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: