روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دار رسول اعظم(ص) کے بارے میں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے العمید عالمی مرکز برائے تحقیق و تعلیم میں قائم مختلف ذیلی اداروں میں سے ایک اہم ترین ادارہ ’’دار رسول اعظم(ص)‘‘ بھی ہے کہ جس کی ذمہ داری کائنات کی افضل ترین شخصیت رسول اکرم حضرت محمد (صلى الله علية وآله وسلم) کی سیرت، تعلیمات اور ان سے وابستہ دیگر امور سے متعلق درست آگاہی پھیلانا ہے۔

الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے ارکان نے آج ’’دار رسول اعظم(ص)‘‘ کا دورہ کیا اور اس کے انچارج ڈاکٹر عادل نذیر بیری سے ملاقات کی، تاکہ اس اہم ادارے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تفصیلات کو جانا جا سکے۔

ڈاکدر بیری نے ہمیں اس ادارے کے تمام یونٹس دکھائے اور وہاں کام کرنے والے ارکان سے بھی ملوایا۔ انہوں ’’دار رسول اعظم(ص)‘‘ کے بارے میں بتایا کہ اس کا مقصد:

مختلف اسلامی مکاتب فکر کے ما بین خطاباب نبویہ کے ذریعے نظریاتی تقریب کے لیے کام کرنا ہے تاکہ اس سے مشترکہ و متفقہ اسلامی تعلیمات کو فروغ مل سکے۔

پرنٹ اور الیکٹرانک پلیٹ فارمز پر علمی، فکری، ثفافتی اور روشن خیال نظریات کے ذریعے نبی کریم(ص) کے بارے میں غلط افکار کی تردید اور اصل حقائق کی ترویج۔

رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تراث سے استفادہ کرتے ہوئے جدید علوم و معارف میں تعلیم و تحقیق

حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تراث و تعلیمات کا گہرا مطالعہ تاکہ اس سے آپ(ص) کی شخصیت کے بارے میں تحقیقی مضامین ، کتابیں اور انسائیکلوپیڈیا وغیرہ کی تالیف و تحریر کی جا سکے اور آپ(ص) کے بارے میں مکمل تفصیلات پر مشتمل ایک خصوصی بین الاقوامی لائبریری تشکیل دی جا سکے۔

اعلی تعلیمی اداروں کے محققین اور اساتذہ میں سے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے بارے میں علمی و تحقیقی کام کرنے اور اس کی نشر واشاعت کی خواہش رکھتے ہیں انھیں اس کام کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا تاکہ وہ رسالت کے بہترین وکیل ومبلغ بن سکیں۔

قرآنی آیات اور اہل بیت(ع) سے مروی روایات کی روشنی میں سیرت نبوی پر کتابوں کی تالیف و تحریر۔

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی سیرت مبارکہ پر سلسلہ وار کتابوں کی اشاعت۔

سیرت نبوی فورم کی سرگرمیوں کے ضمن فرامین نبویہ کو موضوع قرار دے کر ان پر ندوات کا انعقاد۔

حوزہ علمیہ اور تعلیمی اداروں کے فضلاء و سکالرز اور اعلی تعلیم کے حصول میں مشغول طلاب کو معاشرتی و عالمی ضروریات کے مطابق سیرت نبویہ کے موضوع پر لکھنے کی ترغیب دینا۔

انہوں نے مزید کہا : ہمارا اولین ہدف رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں دنیا میں آگاہی پھیلانا اور آپ(ص) کی شخصیت، تعلمیات اور سیرت کو لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ دنیا کسے سب لوگ اس سے استفادہ کر کے دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کر سکیں اور دنیا کو حقیقت میں انسانی اقدار، علمی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر سکیں۔

ڈاکٹر بیری نے بتایا کہ ہمیں حوزہ علمیہ اور عراق سمیت دیگر ممالک کے اعلی تعلیمی اداروں کے سکالرز کی خدمات حاصل ہیں کہ جن کی مدد سے ہم اپنے اہداف کی طرف گامزن ہیں۔

واضح رہے دار رسول اعظم(ص) کا مرکزی دفتر كربلا مقدسہ کے علاقہ -حي الاصلاح- میں قائم الكفيل ثقافی کمپلکس میں ہے۔

دار رسول اعظم(ص) کے بارے میں مزید جاننے کے لیے درج ذیل نمبرز اور ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

009647602323337
009647602355555
009647719487257

daralrasul@alameedcenter.iq
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: