رسالہ ’’تراث کربلا‘‘ علمی عطا کے چھ سال

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا کی جانب سے شائع ہونے والا سہ ماہی رسالہ ’’تراث کربلا‘‘ ان اہم ترین اصدارات میں سے ایک ہے کہ جنھیں یہ مرکز شائع کرتا ہے۔

یہ رسالہ عراق اور شاید دنیا کا وہ پہلا تحقیقی رسالہ ہے کہ جو کربلا کی تاریخ و تراث کے بارے میں تحقیقی مضامین کی اشاعت کے لیے مختص ہے۔ اس رسالہ کو عراق کی اعلی تعلیم و تحقیق کی وزارت کی طرف سے باقاعدہ لائسنس حاصل ہے اور اس میں شائع ہونے والے مضامین کی بنیاد پر مذکورہ وزارت اسکالرز کی علمی ترقی کے احکامات بھی جاری کرتی ہے۔

اس رسالہ کا پہلا ایڈیشن 2014 میں شائع ہوا اور اب تک اس کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکز تراث کربلا کے انچارج اور اس رسالہ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر احسان غریفی نے نے بتایا ہے اس رسالہ میں کربلا کی تراث اور یہاں کے علوم و فنون سے تعلق رکھنے والے والے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے اور اس میں کربلا کی تاریخی، سیاسی، اقتصادی، معاشرتی، علمی، ادبی سرگرمیوں، یہاں کی ثقافت اور تہذیب و تمدن، یہاں کی معروف شخصیات اور یہاں موجود مقامات اور عمارتوں کے بارے میں تحقیقی مضامین شائع کیے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر غریفی نے بتایا ہے کہ سن 2014 سے لے کر سن 2019 تک چھ سالوں میں اس رسالہ کے 22 شمارے شائع ہو چکے ہیں اور اس رسالہ کے مختلف ابواب میں 200 سے زائد تحقیقی مضامین دنیا تک پہنچے ہیں کہ جنہیں عراق اور دنیا کی دیگر یونیورسٹیوں کے سکالرز نے لکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس رسالہ کی ترتیب و تدوین اور اشاعت کے لیے دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں کے سکالرز اور ماہرین کی ہمیں مدد حاصل ہے کہ جن میں مصر، تركی، عُمان، يمن دیگر ممالک شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس رسالے کا ایک شمارہ 10 تحقیقی مضامین پر مشتمل ہوتا ہے کہ جو سب کے سب صرف کربلا کے رسم و رواج، تاریخ، ثقافت، تہذیب و تمدن وغیرہ کے بارے میں ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر غریفی نے دنیا میں موجود تمام سکالرز، اصحاب قلم اور محققین کو دعوت دی ہے کہ وہ اس رسالہ میں اپنے مضامین کو شائع کریں۔

اس رسالہ سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل ای میل اور فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(turath.karbala@gmail.com)

(009647700479123) - (009647810528170).

اس مرکز اور رسالہ سے متعلق مزید تفصیل جاننے کے لیے درج ذیل لنک سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://karbalaheritage.alkafeel.net/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: