روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اب تک چار لاکھ سے زیادہ طبی ماسک مفت تقسیم کر چکا ہے

کورونا کے سبب پیدا ہونے والی صورت حال کی ابتدا سے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبے اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو عوام کے لیے وقف کیے ہوئے ہے تاکہ اس مشکل وقت میں مل کر اس بحران کا مقابلہ کیا سکے۔ کورونا کے خلاف برسرپیکار ایک شعبہ ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ بھی ہے جس نے ماسک اور طبی لباس کے سینے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پہ لے رکھی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ نے طبی ماسک کی طلب میں اضافے کے پیش نظر اپنی پیداوار کافی حد تک بڑھا دیا ہے اور اب تک یہ ڈیپارٹمنٹ 400000 سے زیادہ ماسک بنا کر مفت تقسیم کر چکا ہے تاکہ کورونا وائرس کے با‏عث پیدا ہونے والے ان غیر معمولی حالات میں طبی ماسک کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج عبد الزہرۃ داؤد سلیمان نے بتایا ہے جیسے ہی کورونا وائرس کا بحران شروع ہوا تو ہمارے ڈپارٹمنٹ صاف ستھرے اور جراثیم سے پاک ماحول میں طبی ماسک بنانے کے لیے ایک الگ ورکشاپ کا قیام عمل میں لایا اور ابتدائی طور پر تھوڑی مقدار میں طبی ماسک بنانا شروع کیے گئے لیکن جیسے جیسے ماسک کی طلب میں اضافہ ہوتا گیا ہمارے ڈپارٹمنٹ نے اس کی پیداوار میں بھی اضافہ کرنا شروع کر دیا تاکہ بازار میں ماسک کی قلت کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔

انھوں نے مزید کہا: ہم ماسک بنانے لیے عراق کی وزارت صحت کا تجویز کردہ کپڑا استعمال کر رہے ہیں اور اسی طرح سے روضہ مبارک کے میڈیکل سیکشن نے جراثیم سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے اس کپڑے سے بنے ہوئے ماسک پر مختلف تجربات بھی کیے ہیں جن کے نتائج کافی حوصلہ افزاں ظاہر ہوئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ میں تیار ہونے والے طبی ماسک مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ ماسکس کے علاوہ طبی حفاظتی سوٹ بھی تیار کر رہا ہے جو طبی عملے اور کارکنوں کی کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ حالیہ بحران میں میڈیکل سٹاف اور کورونا بچاؤ ٹیموں کی طبی ضروریات پورا کر کے کورونا کے خلاف جنگ میں اپنے ان ہیروز کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: