روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی تعمیراتی سامان کی لیبارٹری شہری عمارتوں کی تعمیر میں فراہم کی جانے والی اہم ترین سہولیات میں سے ایک ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تعمیراتی لیبارٹری کو شہری عمارتوں کی تعمیر میں فراہم کی جانے والی اہم ترین سہولیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ، کیوں کہ یہ ٹیسٹنگ لیب جدید ترین مشینوں، ٹیکنالوجی اور سازوسامان سے لیس ہے جس کی وجہ سے سرکاری اور نجی ادارے تعمیراتی مواد کی جانچ کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تعمیراتی لیبارٹری پر انحصار کرتے ہیں۔

تعمیراتی تجربہ گاہ کے ڈائریکٹر انجنئیر عمار عدنان بین نے کہا: بلڈنگ میٹریلز لیبارٹری کنکریٹ کے کیوب کے ساتھ ساتھ اینٹوں ، کاربسٹون اور تھرمسٹون کے علاوہ مکرن ، سیرامکس ، الابسٹر اور تعمیراتی کاموں سے متعلقہ ہر چیز کی بھی جانچ کرتی ہے۔
انھوں نے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تعمیراتی لیبارٹری میں ااس صنعت سے وابستہ ماہرین، انجینئرز اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ تجربہ گاہ میں دستیاب جدید ترین آلات پر کام کرنے کے لئے سٹاف کو خصوصی کورسز کروائے گئے ہیں اور ڈویلپمنٹ ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: