اعلی دینی قیادت: وائرس سے بچنے کے لیے جن احتیاطی تدابیر کے اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ان پر عمل کیا جائے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی طرف سے آج بروز ہفتہ (13/ شوال/ 1441هـ) بمطابق (6 جون 2020ء) کو عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں اعلی دینی قیادت نے فرمایا ہے:

مختلف علاقوں اور خاص طور دارالحکومت بغداد میں کورونا کی وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد غیرمعمولی طور پر بڑھ رہی ہے لہذا ان مشکل دنوں میں ہم ایک بار پھر زيادہ سے زیادہ احتیاط اور پرہیز کی اپیل کرنے کے لیے آپ سے مخاطب ہیں۔ ہم آپ کو تاکید کرتے ہیں کہ دوسروں کو چھونے سے گریز کرنے، ان سے ایک خاص فاصلہ رکھنے، ماسک کا استعمال کرنے اور ہاتھوں کو صابن وغیرہ سے دھونے یا جراثیم کش مواد سے صاف کرنے کے حوالے سے جن احتیاطی تدابیر کے اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ان پر عمل کیا جائے۔

ماہرین کی رائے کے مطابق ان ہدایات اور اسی طرح کی دیگر سفارشات پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے اس وبا کو پھیلنے اور لوگوں کو اس سے متاثر ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اس کی پابندی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور ایک ایسا ضروری امر بن گئی ہے کہ جس میں سستی اور ڈھیل جائز نہیں ہے، خاص طور پر کورونا سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد سے ہسپتال اور ديگر اماکن بھر چکے ہیں اور ملک ان کی ضروری طبی نگہداشت کے لیے مطلوبہ وسائل کی کمی کا شکار ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: