اعلی دینی قیادت: طبی عملے کا بوجھ کم کرنے کی خاطر زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی طرف سے آج بروز ہفتہ (13/ شوال/ 1441هـ) بمطابق (6 جون 2020ء) کو عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں عوام سے کووڈ19 سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اعلی دینی قیادت نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے:

ہم سب کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کورونا کے مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال کا بہت بھاری بوجھ اٹھائے ہوئے ہے اس صورت حال کے سبب وہ اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی تکلیف سے چند افراد ہی آگاہ ہیں، بلکہ وہ کووڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لیے اپنی جان کو خطرہ میں ڈالے ہوئے ہیں، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران طبی عملے کے وائرس سے متاثر ہونے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ضروری ہے کہ ہر شخص طبی عملے پر سے اس بوجھ کو کم کرنے کی خاطر اس وائرس کے حوالے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرے، تاکہ متاثرہ افراد کی تعداد کو بڑھنے سے روکا جا سکے، اور موجودہ صورت حال میں مزید اضافی بوجھ اٹھانے اور فرائض کی ادائیگی کی مزید پیچیدگیوں سے طبی عملے کو بچایا جا سکے۔

ہم طبی عملے کو مکمل عقیدت و احترام کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی مدد کے لیے ان کے ساتھ ہیں، اپنے عوام کی خدمت اور مذہبی ، قومی اور انسانی فرائض کی انجام دہی کے سلسلہ میں ان کی مسلسل جدوجہد اور مستقل قربانیاں قابل تعریف ہیں۔ ہر چیز پر قدرت رکھنے والے عظیم پروردگار سے ہماری دعا ہے کہ وہ ان کی حفاظت فرمائے اور ان کو ان کی کاوشوں کے صلے میں اجر عظیم، خیر و برکت اور صحت وسلامتی سے نوازے۔ ہماری اللہ سے دعا ہے کہ وہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کو جلد شفا عطا فرمائے، سب سے آزمائش اور وباء کو دور کرے۔ بیشک وہی دعائیں سننے والا، اور انھیں قبول کرنے والا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: