دستاویزات اور مخطوطات کی اہمیت اور کردار پر ای سیمینار۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات سے وابستہ سینٹر فار فوٹو کاپنگ اینڈ انڈیکسنگ مینئوسکرپٹس نے کربلا یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک (دستاویزات اور مخطوطات اور علمی تحقیق میں ان کا کردار) کے عنوان سے ایک خصوصی آن لائن سیمینار کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

اس مرکز کے ڈائریکٹر سيد صلاح السرّاج نے سیمینار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ""یہ سیمینار پہلا آن لائن سیمینار ہے جو ہمارے مرکز میں منعقد ہوگا۔ موجودہ حالات اور کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ہم نے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے خصوصی انٹرنیٹ پلیٹ فارمز اور پروگراموں کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سمپوزیم مخطوطات اور مسودات ایک اہم ثقافتی و تاریخی ورثہ اور سائنسی تحقیق میں مسودات و مخطوطات کی اہمیت جیسے اہم موضوعات کے بارے میں ہے، کیونکہ یہ تاریخ سے متعلق مضامین میں اہم ترین وسائل اور حوالہ جات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "اس سیمینار میں ، فیکلٹی آف ہیومینٹیز کے پروفیسر ميثم مرتضى نصر الله، سینٹر فار فوٹو کاپنگ اینڈ انڈیکسنگ مینئوسکرپٹس کے سربراہ احمد محمد العبودی ، ڈاکومینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسرمحمد الباقر موفق الزبيدي لیکچردیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ سیمینار کے شرکاء کو ای میل کے ذریعے پارٹیسپیشن سرٹیفکیٹ ارسال کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سیمینار اگلے منگل کی شام 9 بجے (گوگل میٹ) پروگرام کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔ سیمینار میں شرکت کے خواہشمند پروفیسرز ، محققین اور ماہرین سیمینارلنک https://meet.google.com/iihodtyruh کو استعمال کرتے ہوئےسیمینار میں شریک ہو سکتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: