شارع قبلہ پر تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ مرکزی راستے شارع قبلہ میں زائرین اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو سہل اور رواں بنانے کے لیے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ روضہ مبارک میں داخل ہونے کے لیے یہ ایک اہم اور مرکزی راستہ ہے اور خصوصی ایام زیارت کے دوران یہاں زائرین کا رش بےانتہا بڑھ جاتا ہے۔
آج صبح بروز اتوار 14 شوال 1441بمطابق 7 جون 2020 کو کربلا میونسپل اتھارٹی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور بین الحرمین ڈویژن کے تعاون سے شارع قبلہ پر اسفالٹ بچھانے کا کام شروع کردیا ہے۔

بین الحرمین ڈویژن کے سربراہ ، سید نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ مرکزی راستے شارع قبلہ میں زائرین اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو سہل اور رواں بنانے کے لیے کئی تعمیراتی و ترقیاتی کام کیے گئے ہیں کیونکہ روضہ مبارک میں داخل ہونے کے لیے یہ ایک اہم اور مرکزی راستہ ہے اور خصوصی ایام زیارت کے دوران یہاں زائرین کا رش بےانتہا بڑھ جاتا ہے۔ اس سلسلے میں شارع قبلہ کے آغاز یعنی کہ شارع جمہوریہ سے لیکر کے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام مرکزی دروازے باب القبلہ تک اس سڑک پر اسفالٹ بچھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ، "مذکورہ بالا دونوں محکموں کے عملے نے کلیڈنگ کے لئے تمام ابتدائی کام انجام دیئے ہیں،جن میں سڑک اور کناروں پر موجود کنکریٹڈ تہہ کو ہٹانا، بجلی کی تاروں کو ہٹانا، چیک پوائنٹس کو ہٹانا اور سڑک کے اختتام پر باب قبلہ سے متصل روضہ مبارک کے ہدایہ و نذروات بوتھ سمیت دیگر رکاوٹوں کو ہٹانا اور سڑک کے دونوں اطراف لگائے جانے والے درختوں کی کٹائی کرنا شامل ہیں۔"

اس منصوبے کے نگران انجینئر سہیل تمیم خازل نے کہا: "شارع قبلہ پر اسفالٹ کا کام کربلا کی میونسپلٹی کے ان اقدامات کا ایک حصہ ہے جن کے تحت شہر کے پرانے حصے کی دوسری گلیوں اور سڑکوں کی تعمیرو بحالی کی جائے گی۔ یہ تمام اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اشتراک اور تعاون سے کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ میں خدمات کے محکموں جیسے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج ، بجلی اور مواصلات کا تعاون بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ میں 7،000 مربع میٹر رقبہ پر اسفالٹ کی تہہ بچھائی جائے گی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: