روضہ مبارک حضرت حضرت عباس (ع) کی لائبریری اور دار المخطوطات کی جانب سے فراہم کردہ مفت آن لائن خدمات موصل یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔

روضہ مبارک حضرت حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات سے وابستہ ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر اور موصل یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کے مابین معاہدے کے تحت سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ مفت آن لائن خدمات کو سنٹرل لائبریری کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب بنایا گیا ہے۔ڈیجیٹل انفارمیشن سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر عمار حسین الجواد نے تعاون کے بارے میں کہا: "جب ہم نے الیکٹرانک سیکنڈمنٹ سروس اور سرقہ سے متعلقہ خدمات کا آغاز کیا تو عراقی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور طلباء نے اس کا خیرمقدم کیا اورموصل یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری نے ان خدمات کو اپنی ویب سائٹ پر دستیاب کرنے کے امکان کے لئے ہم سے رابطہ کیا ، جسے عراقی یونیورسٹیوں کے کے طلبا کے وسیع تر مفادات کے پیش نظر قبول کرلیا گیا اور اب یہ خدمات مرکزی لائبریری کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔"

الجواد نے مزید کہا: "ہمارا مرکز ہر اس فرد کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جو ملک میں سائنسی اور ثقافتی عمل کی حمایت کرنا چاہتا ہے اور عراق کے قدیم ورثے کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔" اس سلسلے میں ، ہم نے موصل یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری کو اپنے قومی منصوبوں میں شامل ہونے اور ملکی ورثے کے تحفظ کے لئے خصوصی معاہدے کی تجویز پیش کی ، جوخاص طور پر داعش کے دہشت گرد حملوں کے دوران لوٹ مارکا شکار اور تباہ ہوچکا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: