عراقی وزیر برائے تیل احسان عبد الجبار اسماعیل نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ (8 شوال 1441 ہجری) بمطابق (8 جون 2020) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، سینئر آفیشلز اور محکمہ جات کے سربراہان سے ملاقات بھی کی۔
ملاقات کے دوران کئی اہم معاملات اور کورونا وائرس سے بچاو اور روک تھام کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اٹھائے گئے احتیاطی و حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر برائے تیل احسان عبد الجبار اسماعیل کا یہ دورہ وزارتی قلمدان سنبھالنے کے بعد مقدس شہر کربلا کا پہلا دورہ ہے۔