خواتین کی لائبریری الیکٹرانک تعلیم اور تحقیق میں معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ خواتین کی لائبریری ان لائبریریوں میں سے ایک ہے جس نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال کے باوجود معاشرتی اور علمی روابط اور تعلق کو برقرار رکھتے ہوئے آن لائن پلیٹ فارمزکے ذریعے محققین اور ماہرین تعلیم کو مدد کی فراہمی جاری رکھی۔



الکفیل نیٹ ورک کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ، لائبریری کی سربراہ ، اسماء العبادی نے کہا: " لائبریری نے اس بحرانی صورتحال کے مطابق ایک خصوصی پروگرام تیار کیا ہے جس میں فاصلاتی تعلیم پر توجہ دی جارہی ہے ، جو اس مشکل ماحول کے باوجود محققین اور طلبہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔" .



انہوں نے مزید کہا: "ہم نے اس مقصد کے لئے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے اور سماجی مواصلات کے پروگراموں کو شروع کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد ایک الگ تحقیقی ماحول پیدا کرنا ہے جو طالب علموں کو علمی اور تحقیقی بات چیت میں حصہ لینے اور اپنے تحقیقی مواد کو مکمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔



العبادی نے کہا کہ انٹرنیٹ پورٹلز کے ذریعہ طلبہ اور محققین کے لئے لائبریری کی خدمات کا مقصد موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اور درس و تدریس پر توجہ دینے کے لئے تعلیمی عمل میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام کو (ورکشاپس) کہا جائے گا اور درج ذیل لنکس کے ذریعہ مواصلت ممکن ہے:

- ای میل: alkafeel.net/ لائبریری - خواتین



- منتادی الکفیل کی سائٹ پر لائبریری سیکشن https://forums.alkafeel.net/node/884278



- خواتین کی لائبریری کا فیس بک صفحہ https://www.facebook.com/lib.alkafeel
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: