حرم مطہر تک جانے والے اہم داخلی راستے شارع بغداد پر اسفالٹ بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ اور تمام مرکزی راستوں اور گلیوں میں زائرین اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو سہل اور رواں بنانے اور ان راستوں کو خوبصورت اور منظم بنانے کے لیے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور کربلا میونسپل اتھارٹی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور بین الحرمین ڈویژن کے تعاون سے حرم مطہر تک جانے والے ایک اہم داخلی راستے باب بغداد اسٹریٹ اور اسکوائر پر اسفالٹ بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں جنرل مینٹیننس ڈویژن کے عہدیدار انجینئر علاء حمزہ سلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " بین الحرمین ڈویژن کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ اور قریبی تمام مرکزی راستوں اور گلی کوچوں کی ترقی و بحالی کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور شارع بغداد کی تعمیر و ترقی بھی اس مہم کا حصہ ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: "مذکورہ بالا دونوں محکموں کے عملے نے کلیڈنگ کے لئے تمام ابتدائی کام انجام دیئے ہیں،جن میں سڑک اور کناروں پر موجود کنکریٹڈ تہہ کو ہٹانا، بجلی کی تاروں کو ہٹانا، چیک پوائنٹس کو ہٹانا اور سڑک کے دونوں اطراف لگائے جانے والے درختوں کی کٹائی کرنا شامل ہیں۔"
واضح رہے کہ شارع بغداد پراسفالٹ بچھانے کا کام کربلا کی میونسپلٹی کے ان اقدامات کا ایک حصہ ہے جن کے تحت شہر کے پرانے حصے کی دوسری گلیوں اور سڑکوں کی تعمیرو بحالی کی جائے گی۔ یہ تمام اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اشتراک اور تعاون سے کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ میں خدمات کے محکموں جیسے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج ، بجلی اور مواصلات کا تعاون بھی شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: