فیڈرل منسٹر فار یوتھ اینڈ اسپورٹس کا دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لئے الکفیل سنٹر فار ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ کا دورہ

آج بروز بدھ (10 جون 2020) کو فیڈرل منسٹر فار یوتھ اینڈ اسپورٹس سید عدنان درجال نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سنٹر فار ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کے علاوہ کربلا کے گورنر اور ان کے نائب اور وزارت کے دونوں ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔
وزارتی وفد کا مرکز کے ڈائریکٹر کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ممبران نے استقبال کیا۔
مذکورہ بالا مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد آل تاجر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " منسٹر فار یوتھ اینڈ اسپورٹس کا یہ دورہ اس پروگرام کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا ہے جس کے تحت الکفیل سنٹر فار ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ اور مذکورہ وزارت ایشین کنفیڈریشن فار فٹ بال کے تعاون سے عراقی اسٹیڈیمز کو اشتہارات کے ساتھ تیار کرنے کے لئے پرعزم ہے "۔
انہوں نے کہا ، "اس دورے میں ڈیجیٹل اشتہارات یا الیکٹرانک پورٹلز سمیت متعدد شعبوں میں وزارت کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی معیار کے مطابق اسٹیڈیمز کی تیاری کے حوالے سے بھی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا: "اس دورے میں وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس کی ادارہ جاتی شناخت کے معاملے پر مرکز کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھی توجہ دی گئی ، کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام عراق کا اولین ادارہ ہے جس نے اپنی ادارہ جاتی شناخت قائم کرنے کے لئے کام کیا۔ "
انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر اور ان کے ہمراہ وفد نے مرکز میں آرٹسٹک پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور ان کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
اس دورے کا اختتام وزیر اور ان کے ہمراہ وفد کومعلومات کے لئے حرم مطہر کی ادارہ جاتی شناخت کے نمونے فراہم کرکے کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: