روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بغداد میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے پانچویں کورونا ریکوری یونٹ کی تعمیر شروع کردی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سکریٹری جنرل انجینئر عباس موسی احمد نے اعلان کیا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے بغداد میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے پانچویں کورونا ریکوری یونٹ کی تعمیر شروع کردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "یہ کورونا ریکوری یونٹ بغداد میں حيّ الغدير/ جانب الرصافة کے ابن القف اسپتال 5 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی جائے گی۔"

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پروجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی براہ راست رہنمائی میں اور صحت اور طبی اداروں کی اعانت سے متعلقاعلی مذہبی قیادت کے رہنما خطوط کے مطابق شروع کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: