منسٹر فار یوتھ اینڈ اسپورٹس: الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال میں دستیاب طبی خدمات اور سہولیات ترقی یافتہ ممالک کے اسپتالوں میں دستیاب علاج و سہولیات کے برابر ہیں

فیڈرل منسٹر فار یوتھ اینڈ اسپورٹس سید عدنان درجال نے کہا ہے کہ الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال میں دستیاب طبی خدمات اور سہولیات ترقی یافتہ ممالک کے اسپتالوں میں دستیاب علاج و سہولیات کے برابر ہیں بلکہ بعض معاملات میں الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال ان سےبڑھ کر ہے۔ انہوں نے عراقی شہریوں کو اسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی طب اور صحت کی خدمات کی بھی تعریف کی۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر کی جانب سے (10 جون 2020) کو الکفیل اسپتال کے دورے کے دوران کیا، اس دورے میں ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کے علاوہ کربلا کے گورنر اور ان کے نائب اور وزارت کے دونوں ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔
اسپتال پہنچنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ممبران کے علاوہ اسپتال کے ڈائریکٹر اور سینئر آفیشلز نے وفد کا استقبال کیا۔
وزیر موصوف نے مزید کہا: "ہم اسپتال اور وزارت کے مابین وزارت کے ایتھلیٹس ، کھلاڑیوں اور ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرکے الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال کے ساتھ تعاون کرنے پر بہت خوش ہیں "
انہوں نے مزید کہا: "ہمیں عراق میں صحت کے ایسے منصوبوں کے وجود پر فخر ہے ، اور ہمارے پاس وزارت اور مقدسات کے مابین نتیجہ خیز تعاون ہے۔"
انہوں نےکہا: "ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تمام اہل وطن کو فراہم کی جانے والی خدمات پر حرم مطہر کے متولی شرعی سید احمد الصافی اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اورالکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال کی جانب سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی طبی خدمات و سہولیات کی فراہمی پراسپتال کے انچارج کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: