انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے کورونا کی وبا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے المثنی گورنریٹ میں چھٹی کورونا ریکوری یونٹ پر کام شروع کردیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسیٰ احمد نے اعلان کیا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے کورونا کی وبا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے المثنی گورنریٹ میں چھٹی کورونا ریکوری یونٹ پر کام شروع کردیا ہے۔
انھوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چھٹی کورونا ریکوری یونٹ کی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی عراقی حکومت نے کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "یہ طبی سنٹر المثنی گورنریٹ کے امام الحسین علیہ السلام ٹیچنگ اسپتال میں 3500 مربع میٹر کے رقبے پرتعمیر کیا جائے گا۔ اس یونٹ کی تعمیر کے لئے زمین کی سطح کو ہموار کرنے کے ابتدائی مراحل پر کام شروع ہوگیا ہے۔"
انھوں نے کہا : "یہ یونٹ میں (114) سنگل پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا ، جبکہ منصوبے کی تعمیر کے دوران تمام حفاظتی شرائط کا خیال رکھا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: