کربلا گورنیٹ میں فورتھ الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر کے پہلے مرحلے کے کام جاری ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے باطنی امراض میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کے علاج معالجے کے لئے کورونا یونٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے باطنی امراض کربلا مقدسہ کے امام حسین میڈیکل سٹی میں واقع ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئرمحمد مصطفی التویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں ، جس کا رقبہ 1000 مربع میٹر ہے ، میں درج ذیل کا کئے جائیں گے:
- منصوبے کے لئے فرش کی تشکیل اور صفائی۔
- کورونا یونٹ کے لئے مختص علاقے کا تعین اورنشاندہی کرنا۔
- منصوبے کی تعمیر کے لئے مٹی کو (50 سینٹی میٹر) گہرائی تک ہٹانا۔
- بنیاد میں موٹی بجری پر مشتمل تہہ بچھانا۔
- پھر ریت اور باریک بجری کے مکسچر کی تہہ بچھانا۔
انہوں نے وضاحت کی: "تعمیراتی کاموں کے لئے استعمال ہونے والا تمام سامان بین الاقوامی معیار کے مطابق اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بلڈنگ مٹیریل ٹیسٹ لیب سے منظور شدہ ہے اور اسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العطاء بلڈنگ مٹیریل فیکٹری نے فراہم کیا ہے۔ العطاء بلڈنگ مٹیریل فیکٹری کی جانب سے اس منصوبے کے لئے تمام مادوں کی 500 مکعب میٹر مقدارمہیا کی گئی ہے۔"
انھوں نے مزید کہا: "اس مرحلے کے دوسرے حصے میں انفراسٹرکچر کے کاموں اور کنکریٹڈ حصوں کی تعمیر شروع کرنا شامل ہوگا۔"
التویل نے زور دے کر کہا: "اس منصوبے کے دو حصے ہیں۔ پہلا حصہ ٹیسٹنگ لیبز، اور دوسرا حصہ کورونا وبا سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے وقف ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: