انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) میں فورتھ الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر کے پہلے مرحلے کو مکمل کرلیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے باطنی امراض میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کے علاج معالجے کے لئے کورونا یونٹ کی تعمیر کے پہلےمرحلے کو مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور متعلقہ فریقوں سے منظور شدہ تکنیکی اور انجینئرنگ تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لئے ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے باطنی امراض کربلا مقدسہ کے امام حسین میڈیکل سٹی میں واقع ہے۔

اس منصوبے کے نگران انجینئرمحمد مصطفی التویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس منصوبے کا کل رقبہ ایک ہزار مربع میٹر ہے ، جو اگلے مرحلے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔" اگلا مرحلہ منصوبہ بندی کے مطابق شروع ہوگا اور اس میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے دو حصے ہیں۔ پہلا حصہ ٹیسٹنگ لیبز، اور دوسرا حصہ کورونا وبا سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے وقف ہے۔ پہلے حصے میں (6 × 4) میٹر کا سونار روم ، (6 × 4) میٹر کا ریڈیئیشن روم ، (5 × 3) میٹر کی ایک لیبارٹری ، (5 × 3) میٹر کا ایڈمنسٹریشن روم ، (6 × 3) میٹر کے مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ سینٹری یونٹ اور (38× 3) میٹر کا ایک ویٹنگ روم شامل ہیں۔

دوسرے حصے میں (6 × 4) میٹر کے 15 انفرادی کمرے جن کے ساتھ (2 × 1) میٹر کے سینٹری کمپلیکس ہیں، (3 × 2) میٹر کا ڈاکٹرز روم، (4 × 3) میٹر کے دو نرسزروم ، (3 × 2.5) میٹر کا میڈیکل سٹور، (4 × 3) میٹر کا انتظامی کمرہ ، (4 × 3) میٹر کا ایک گودام ، میل اینڈ فیمیل میڈیکل سٹاف کے لئے (3م × 4) میٹر کے دو الگ الگ کمرے بمع اٹیچڈ واش رومز شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں عمارت کو امام حسین میڈیکل سٹی سے وابستہ مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے باطنی امراض سے منسلک کرنے کے لئے ایک 70 میٹر لمبی اور 5 میٹر چوڑائی چوڑی راہداری بھی تعمیر کا حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: