انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے المثنی گورنریٹ میں چھٹی کورونا ریکوری یونٹ پر منظور کردہ ڈیزائن کے مطابق تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے المثنی گورنریٹ میں چھٹی کورونا ریکوری یونٹ پر منظور کردہ ڈیزائن کے مطابق تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔

اس منصوبے کے نگران حسنین علا حسین نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا: " کورونا ریکوری یونٹ کے تعمیراتی کام منصوبہ بندی کے مطابق کام آگے بڑھ رہے ہیں ، اس یونٹ کی تعمیر کے لئے زمین کی سطح کو ہموار کرنے ور بجری کی تہہ لگانے کے ابتدائی مراحل مکمل کر لئے گئے ہیں اور پیمائشیں لیتے ہوئے ہم نے پروجیکٹ کی عمارت کے ڈیزائن کو عملی شکل دینے کے ساتھ ساتھ منصوبے کے مطابق ووڈن پارٹیشنز لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔ یہ طبی سنٹر المثنی گورنریٹ کے امام الحسین علیہ السلام ٹیچنگ اسپتال میں 3500 مربع میٹر کے رقبے پرتعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کی تکمیل کے بعد پانی اورسیوریج کے لئے انفراسٹرکچر کے کام شروع کردیئے جائیں گے ا ور فرش تیار کرنے کے لئے کنکریٹڈ تہہ بچھائی جائے گی۔

انھوں نے کہا : "یہ یونٹ میں (114) سنگل رومز پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا ، جبکہ منصوبے کی تعمیر کے دوران تمام حفاظتی شرائط کا خیال رکھا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: