العلقمی اسٹریٹ میں اسفالٹ بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ اور تمام مرکزی راستوں اور گلیوں میں زائرین اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو سہل اور رواں بنانے اور ان راستوں کو خوبصورت اور منظم بنانے کے لیے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور کربلا میونسپل اتھارٹی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور بین الحرمین ڈویژن کے تعاون سے حرم مطہر تک جانے والے ایک اہم داخلی راستے العلقمی اسٹریٹ میں اسفالٹ بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
بین الحرمین ڈویژن کے سربراہ ، سید نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "العلقمی اسٹریٹ ان گلیوں میں سے ایک ہے جو ٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہے کیونکہ ایک طویل عرصے اس مرکزی راستے کی مرمت اور بحالی کا کام نہیں ہوا ہے ، اور اس سے وہاں سے گزرنے والے زائرین کی نقل و حرکت متاثر ہوئی کیونکہ کیونکہ روضہ مبارک میں داخل ہونے کے لیے یہ ایک اہم اور مرکزی راستہ ہے۔ کربلا میونسپل اتھارٹی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور بین الحرمین ڈویژن کے تعاون سے شارع قبلہ پر اسفالٹ بچھانے کا کام شروع کیا اور اس شارع کے اصل آغاز الحوراء چیک پوائنٹ سے لے کر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام تک اوراس کے آس پاس کی ملحقہ گلیوں میں تک اسفالٹ بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ کہ تمام کام گلی میں کوئی بڑی تبدیلی لائے بغیر ا انجام دیئے گئے ہیں۔ "
انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں جنرل مینٹیننس ڈویژن کے عہدیدار انجینئر علاء حمزہ سلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "گلی کی لمبائی (200 میٹر) سے زیادہ اور چوڑائی (5 میٹر) ہے ، اور اس کے علاوہ العلقمی اسٹریٹ سے ملحق ذیلی گلیاں بھی شامل ہیں جن میں سے ایک باب بغداد کی دائیں جانب الحوراء چیک پوائنٹ تک جاتی ہے ، اور دوسری بائیں جانب حرم مطہر سے باب قبلہ کی طرف جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "مذکورہ بالا دونوں محکموں کے عملے نے کلیڈنگ کے لئے تمام ابتدائی کام انجام دیئے ہیں،جن میں سڑک اور کناروں پر موجود کنکریٹڈ تہہ کو ہٹانا، بجلی کی تاروں کو ہٹانا، چیک پوائنٹس کو ہٹانا اور سڑک کے دونوں اطراف لگائے جانے والے درختوں کی کٹائی کرنا شامل ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: