(IFLA) نےکورونا کے پھیلاؤ کے دوران چار فعال اور بااثر عراقی لائبریریوں کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر درج کیا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز (IFLA) نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات سے وابستہ انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم سینٹرکے ذریعے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر چار فعال اور بااثر عراقی لائبریریوں جنھوں نے وائرس کے پھیلنے سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، کو درج کیا ہے۔ اس تازہ ترین رپورٹ کو حال ہی میں "ٹیلی کام کمیونٹی مینجمنٹ" کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔


الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے ، مرکز کے ڈائریکٹر ، حسینی الموسوی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن اور نمائندوں کا ایک قابل اعتماد رکن اور وہاں کا عراقی نمائندہ ہے۔ انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم سینٹر کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات تک ہی محدود نہیں ہیں ، بلکہ اس کے دائرہ کار میں عراق کی دیگر علمی لائبریریز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ المستنصریہ اور العراقیہ یونیورسٹیوں کے لائبریریوں کے ساتھ العمید یونیورسٹی اور الزہرہ یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریریوں کو بھی اس تازہ ترین رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے ، جو حال ہی میں "ٹیلی کام کمیونٹی مینجمنٹ" پر روشنی ڈالنے والی سائٹ پر شائع ہوئی ہے۔ ہم اس بین الاقوامی سائٹ جس میں 150 سے زیادہ ممبر ممالک ہیں، پراپنے ملک کا نام شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیںْ ۔ یہ رکنیت صرف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات تک ہی محدود نہیں ہے ، بلکہ ہم کسی بھی دوسری لائبریری کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں جو ان رپورٹس میں اپنا نام شامل کرنا چاہتی ہے ، جو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔

اس سلسلے میں ، مرکز کے سینئر آفیشل باسم سومر لیفتے نے کہا کہ IFLA دنیا بھر میں اپنے ممبروں اور لائبریریز کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ کے بعد سے ہی شماریات کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔ اور اس فیڈریشن کے باضابطہ نمائندے کی حیثیت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات نے عراقی لائبریریوں اور ان کی خدمات کے خصوصی اعداد و شمار جمع کیے ہیں تاکہ اس سے متعلق وقتا فوقتا رپورٹ تیار کریں۔

انہوں نے زور دے کر کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات IFLA کے سرگرم اور منظور شدہ ممبروں میں سے ایک ہے اور عراق کا نمائندگی کرنے والا ادارہ ہے۔ ہم نے ان پر اپنا اعتماد بڑھانے کے لئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے ہیں ، ان میں سب سے اہم پائیدار ترقی کے اصولوں کو نافذ کرنا اور IFLA سائٹ کے ڈیٹا میپ پر 1500 سے زیادہ لائبریریوں سے ڈیٹا شائع کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: