آج بروز پیر 22 شوال 1441 ہجری بمطابق 15 جون 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے باطنی امراض میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کے علاج معالجے کے لئے فورتھ الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کر دیا ہے۔ فورتھ الحیات کورونا یونٹ کربلا مقدسہ کے امام حسین میڈیکل سٹی کے (مرکز الزہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے باطنی امراض میں واقع ہے۔
اس منصوبے کا کل رقبہ ایک ہزار مربع میٹر ہے اور یہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ ٹیسٹنگ لیبز، اور دوسرا حصہ کورونا وبا سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے وقف ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئرمحمد مصطفی التویل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس طبی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے صبح اور شام کی شفٹوں میں کام کا سلسلہ جاری ہے اور پہلا اور دوسرا مرحلہ وہ بنیاد ہے جہاں سے بالترتیب باقی کام شروع ہوں گے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "فورتھ الحیات کورونا یونٹ میں دو حصے ہوں گے:
پہلا سیکشن: پہلے حصے میں (6 × 4) میٹر کا سونار روم ، (6 × 4) میٹر کا ریڈیئیشن روم ، (5 × 3) میٹر کی ایک لیبارٹری ، (5 × 3) میٹر کا ایڈمنسٹریشن روم ، (6 × 3) میٹر کے مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ سینٹری یونٹ اور (38× 3) میٹر کا ایک ویٹنگ ہال شامل ہیں۔
دوسرا سیکشن: دوسرے حصے میں (6 × 4) میٹر کے 15 انفرادی کمرے جن کے ساتھ (2 × 1) میٹر کے سینٹری کمپلیکس ہیں، (3 × 2) میٹر کا ڈاکٹرز روم، (4 × 3) میٹر کے دو نرسزروم ، (3 × 2.5) میٹر کا میڈیکل سٹور، (4 × 3) میٹر کا انتظامی کمرہ ، (4 × 3) میٹر کا ایک گودام ، میل اینڈ فیمیل میڈیکل سٹاف کے لئے (3 × 4) میٹر کے دو الگ الگ کمرے بمع اٹیچڈ واش رومز شامل ہیں۔
انھوں نے مزید کہا : اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا ، جبکہ منصوبے کی تعمیر کے دوران تمام حفاظتی شرائط کا خیال رکھا جائے گا۔"