الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال میں ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی درد کا علاج آپریشن کئے بغیر جدید تکنیکس کے ذریعے کیا جاتا ہے

الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال کے پین میڈیسن سینٹر میں آپریشن کئے بغیرریڑھ کی ہڈی اور اعصابی درد کےعلاج کے لئے جدید تکنیکس موجود ہیں۔
اسپتال کے ماہر امراض درد ڈاکٹر محمد سامی نے کہا: "اس مرکز کے افتتاح سے ہی ریڑھ کی ہڈی اور جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے ہیں جن کا بغیر کسی جراحی کے مقامی اینستھیزیا سے علاج کیا جاتا ہے "
ڈاکٹر سمیع نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "پین میڈیسن سینٹر میں کمر کے نچلے حصے اور گردن میں درد ، کارٹلیج کے کھسکنے کا علاج ، گھٹنے اور کہونی میں درد ، کندھے ، گھٹنے اور جوڑوں میں درد، اور کمر کے درد کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چہرے میں درد ، سر درد اور کھیلوں کے دوران لگنے والی چوٹوں اور اعصابی نظام کی بیماریوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔ "
انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا ، "مذکورہ بالا تمام امراض کا علاج آپریشن کئے بغیر مقامی اینستھیزیا کے ذریعے ، نروز سٹیمولیشن تکنیک ، لیزرٹریٹمینٹ ، کیتھیٹائزیشن اور تھرمل فریکوینسی تکنیک استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: