المثنی گورنریٹ میں چھٹی الحیات کورونا ریکوری یونٹ کے دوسرے حصے کی تعمیر کے لئے زمینی تیاریوں کو مکمل کرنے کے بعد آئرن سٹرکچر کھڑا کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے المثنی گورنریٹ میں چھٹی الحیات کورونا ریکوری یونٹ کے دوسرے حصے کی تعمیر کے لئے زمینی تیاریوں کو مکمل کرنے کے بعد آئرن سٹرکچرکھڑا کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے ریزیڈنٹ انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "عملہ اس منصوبے کو مطلوبہ معیار اور وضاحتوں کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"
انہوں نے کہا ، "ہم نے پروجیکٹ ایریا کے دوسرے سیکشن کی زمین پر کنکریٹڈ فرش (بی آر سی) کا کام مکمل کرلیا ہے ، اور ہم نے تیسرے حصے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔"
انہوں نے اس طرف اشارہ کیا کہ: "اس منصوبے کے بنیادی ڈھانچے سے متعلقہ کاموں کے علاوہ آہنی ڈھانچے کا کام بھی شروع کیا گیا تھا ، جس میں گٹر لائنیں ، پانی کا نظام اور دیگر شامل ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا : "یہ تمام کام بغیر کسی وقفے کے تیزی سے کئے جا رہے ہیں۔ منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے ہمارا سٹاف رات گئے تک کام رکھتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: