العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے بابل گورنریٹ اور گردو نواح میں جراثیم کش مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) ناول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عراق کے مختلف گورنریٹس میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی ضمن میں پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ کی جانب سے بابل گورنریٹ میں متعدد سرکاری دفاتر کے لئےجراثیم کش مہم شروع کی گئی ہے۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ: "اس مہم میں گورنریٹ کے پاسپورٹ آفس کے ساتھ ساتھ شہر کے مرکز میں واقع قومی شناختی کارڈ کے دفتر کے تمام اندرونی حصوں، کمروں، شہریوں کے لئے ویٹنگ رومز ، راہداریوں اور مذکورہ محکموں کے بیرونی حصوں اور ہالوں کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے۔
مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے بابل گورنریٹ کے دوسرے علاقوں، محلوں، گھروں، دفتروں، مسجدوں، امام بارگاہوں، گلیوں اور سڑکوں کو ڈس انفیکٹ بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وبا کے آغاز ہی سے کرائسز مینجمنٹ سیل کی تشکیل کی گئی تھی۔ کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے پیر 16 مارچ 2020 کو کربلا گورنیٹ اور ملک کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے ، اور اس سلسلے میں اسکواڈ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہے ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: