پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ کی تعمیر کے دوسرے مرحلے کی تیاری کے لئے تیزی سے کام جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں حيّ الغدير/ جانب الرصافة کے ابن القف اسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے مختص پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ کی تعمیر کے دوسرے مرحلے کی تیاری کے لئے تیزی سے کام جاری ہے اورتمام تر مشکلات کے باوجود عمارت کی تعمیر کے لئے زمین کی تیاری اور ابتدائی کام تکمیلی مراحل میں ہیں۔

اس منصوبے کے نگران انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "عمارت کی تعمیر سے پہلے زمین کی تیاری اور اس کی سطح کو ہموار کرنا ​​ کام کے آغاز کے لئے انتہائی اہم مراحل ہیں ، اور حقیقت یہ ہے کہ یہ زمین ملبے اور کاٹھ کباڑ سے بھری ہوئی تھی جیسے ہٹانے کے لئے وقت داکار تھا لیکن اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہم ان تمام کاموں کو ختم کرچکے ہیں اور اب اگلے مرحلے کی تیاریاں جاری ہیں۔ "

نانھوں نے کہا: "دوسرے مرحلے کے آغاز سے پہلے ہمارے محکمہ کی ایک خصوصی ٹیم زمین کی تیاری، مطلوبہ اونچائی اور ابتدائی کاموں کا جائزہ لے رہی ہے، امید ہے کہ اگلے دو دن میں یہ کام مکمل ہوجائے گا۔ نیز ورکنگ سٹاف کو رہائش فراہم کرنے اور تمام لاجسٹک امور کو تیار کرنے کے لئے بھی ایک جگہ بنائی گئی ہے۔ "

انھوں نے مزید کہا: " پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ 5،000 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ عمارت 120 کمروں پر مشتمل ہو گی اورہر کمرے کے ساتھ اٹیچڈ باتھ روم کی سہولت ہو گی۔ ہر کمرے کا رقبہ 15 مربع میٹر اور باتھ روم کا رقبہ (1.25میٹر × 2میٹر) ہوگا۔ اس کے علاوہ ، مرکز میں کام کرنے والے میڈیکل سٹاف اور سروسز سٹاف کے لئے چینج روم اور ڈاکٹرز اور نرسز کے لئے دو خصوصی کمرے بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، انتظامیہ ، اسٹوریج اور فارمیسی کے لئے بھی تین کمرے ہیں اور ممکن ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یونٹ میں مزید جگہ یا مزید کمرے شامل کیے جائیں۔"

انھوں نے مزید کہا : اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا ، جبکہ منصوبے کی تعمیر کے دوران تمام حفاظتی شرائط کا خیال رکھا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: