امام جعفر صادق(ع) کے یوم شھادت کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکزی دروازوں پر بڑے بڑے تعزیتی بینرز آویزاں

تبكي العيونُ بدمعِها المتورِّد * حزناً لثاوٍ في بقيع الغرقدِ
تبكي العيونُ دماً لفقدِ مبرّزٍ * من آل أحمدَ مثله لم يُـفقَدِ
أيُّ النواظر لا تفيضُ دموعُها * حزناً لمأتم جعفر بن محمّدِ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شھادت کی یاد میں پورے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سوگ کے مظاہر واضح ہیں اور ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ عَلَم دکھائی دے رہے ہیں۔ چھٹے امامؑ کی المناک شھادت کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور باب القبلہ اور باب امام حسین(ع) پربڑے بڑے تعزیتی بینرز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔

جب کہ روضہ مبارک کے ما بین الحرمین میں کھلنے والے مرکزی دروازے باب امام حسین علیہ السلام کے اوپر 16 میٹر لمبا اور 6 میٹر چوڑا عزائی بینر نصب ہے جس پر سبز رنگ میں یہ عبارت لکھی ہوئی ہے:(السلام عليك يا جعفر بن محمد الصادق) جب کہ اس بینر کے جوانب میں سفید رنگ میں(يا صادقاً بالقول والفعل) مکتوب ہے۔

واضح رہے چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے اور یوم شھادت دونوں مقدس روضوں کی جانب سے ماتمی جلوس بھی برآمد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: