العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے بصرہ گورنریٹ اور گردو نواح میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) ناول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عراق کے مختلف گورنریٹس میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی ضمن میں پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ کی جانب سے بصرہ گورنریٹ میں بڑے پیمانے پرجراثیم کش مہم شروع کی گئی ہے۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ: "اس مہم میں گورنریٹ کے بصرہ گورنریٹ کے نوجوان رضاکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ اس جراثیم کش مہم کے دوران مختلف سرکاری دفاتر،محلوں، گلیوں اور سڑکوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا جن میں محکمہ ریٹائرمنٹ کے دفاتر یعنی شہداء اور زخمی ہونے والے کےلئے ریٹائرمنٹ دفاتر ، وزارت منصوبہ بندی کے محکموں کا کمپلیکس اور الخورہ انٹر سیکشن سے لیکر بلدیہ انٹرسیکشن تک شارع الجزائر کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ بہترین نتائج اور وائرس سے دیرپا تحفظ حاصل کرنے کے لئے اس مہم کے دوران جدید ترین آلات اور اعلی معیار کا جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا۔
مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے بصرہ گورنریٹ کے گردونواح اور شہر کے مختلف علاقوں، محلوں، گھروں، دفتروں، مسجدوں، امام بارگاہوں، گلیوں اور سڑکوں کوبھی ڈس انفیکٹ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وبا کے آغاز ہی سے کرائسز مینجمنٹ سیل کی تشکیل کی گئی تھی۔ کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے پیر 16 مارچ 2020 کو کربلا گورنیٹ اور ملک کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے ، اور اس سلسلے میں اسکواڈ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہے ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: