الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں نیند کے دوران سانس کے مسائل کی جانچ کرنے ککے لئے متعدد تکنیکس ہیں

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے ریسپائرٹری فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نیند کے دوران سانس کے مسائل کی جانچ کرنے کی متعدد جدید تکنیکس ہیں اور ان میں سے ایک پولیسموگرافی (polysomnography) ٹیسٹ جو نیند کے دوران سانس کے مسائل کی اسکریننگ کے لئے(goldstandard) کا درجہ رکھتا ہے۔

الکفیل اسپتال میں ریسپائرٹری فزیوولوجسٹ ، ڈاکٹر احمد صالح التیار نے ہمیں سمجھایا ، "نیند کے دوران سانس کی خرابی کی جانچ کرنے کے لئے پولیسموگرافی ٹیسٹ بہترین ہے۔

انھوں نے مزید کہا: "یہ ٹیسٹ ایک تریسٹھ سالہ شخص پر کیا گیا تھا جو نیند کے دوران مستقل خراٹے لیتا تھا ، اور اس دوران پتا چلا کہ اس نوجوان کو ایک گھنٹہ نیند کے دوران بار بار سانس لینے میں رکاوٹ اور آکسیجن کی سطح میں کمی کا سامنا تھا جو کہ خطرناک ہے۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ: "اس حالت کا پتہ لگانے کے بعد ، مریض کو(CPAP) پہننے کا مشورہ دیا گیا ، اور اسے پہننے کے بعد سانس رکنے کے واقعات اور خراٹے غائب ہوگئے اور نوجوان گہری نیند میں چلا گیا اور یہاں تک کہ (REM Sleep) کے مرحلہ میں داخل ہو گیا۔

واضح رہے کہ الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں دستیاب جدید طبی خدمات اور سہولیات ترقی یافتہ ممالک کے اسپتالوں میں دستیاب علاج و سہولیات کے برابر ہیں بلکہ بعض معاملات میں الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال ان سےبڑھ کر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: