المثنی گورنریٹ میں چھٹی الحیات کورونا ریکوری یونٹ کے پہلے مرحلے کا 90٪ کام مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے المثنی گورنریٹ میں چھٹی الحیات کورونا ریکوری یونٹ کے پہلے مرحلے کا 90٪ کام مکمل کر لیا ہے۔ چھٹی الحیات کورونا ریکوری یونٹ (3500) مربع میٹرپر مشتمل ہے۔

اس منصوبے کے ریزیڈنٹ انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "رات گئے تک مسلسل کام کرنے سے ، اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جو پروجیکٹ ایریا کی زمین پر کنکریٹڈ فرش (بی آر سی) کی تہہ بچھانا ہے،ور جو جگہیں باقی ہیں ان میں مرکزی دروازے ، ڈاکٹروں کے کمرے اور فارمیسی کے لئے مخصوص جگہیں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "ہماراعملہ اس منصوبے کو مطلوبہ معیار اور وضاحتوں کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھرپورکوشش کر رہا ہے اور بیک وقت کئی دوسرے کام بھی کئے جا رہے ہیں، ان کاموں میں:

- سیوریج لائنز بچھانے کا کام ۔

- کٹنگ کا کام جو کہ (50٪) سے زیادہ تک مکمل کیا جا چکا ہے۔

مذکورہ محکمہ کے سربراہ ، انجینئر سمیر عباس نے پہلے تصدیق کی تھی کہ بغداد ، کربلا اور مثنی میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے جاری طبی منصوبوں میں کام کرنے والے ہمارے عملے کو درپیش سب سے اہم چیلنج قرنطین مراکز کے بالکل پاس ہونا ہے لیکن اس سے کام کی رفتار کو متاثر نہیں ہونے دیا جا رہا ہے اور منصوبوں کی تعمیر کے دوران تمام حفاظتی تدابیر اور شرائط کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے کیونکہ سٹاف کی صحت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ طبی سنٹر المثنی گورنریٹ کے امام الحسین علیہ السلام ٹیچنگ اسپتال میں 3500 مربع میٹر کے رقبے پرتعمیر کیا جا رہا ہے اور (114) سنگل رومز پر مشتمل ہے۔۔ اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار اور طبی اصولوں کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: