کووڈ19 سے بڑی تعداد کے متاثر ہونے کے بعد اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے کا پیغام

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیسیتانی (دام ظلہ الوارف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے بروز جمعرات (25 شوال 1441 ہجری) بمطابق (18 جون 2020ء) کو ایک صوتی پیغام میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے یوم شہادت پر تمام مومنین کو پرسہ پیش کیا اور کورونا وباء کی نئی لہر اور اس سے متاثرہ لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے حوالے بات کی۔

علامہ صافی نے کہا کہ: " ہم روزانہ بہت ہی تشویشناک خبریں سن رہے ہیں کہ جو ہمیں خداتعالیٰ سے التجا و فریاد کرنے کی دعوت دے رہی ہیں کیونکہ اللہ تعالی ہی اس وبا کو ختم کرنے اور اس آزمائش کے اٹھا لینے کی قدرت رکھتا ہے ہمیں خدا کی رحمت کی شدید ضرورت ہے اللہ ہم پر احسان کرے اور عوام اور تمام ممالک کو اس فتنہ اور اس وبائی بیماری سے سے نجات دے۔

اس صوتی پیغام کو سننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/videos/watch?key=b07a5fb1
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: